اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے دار الحکومت اسلام آباد میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں کی بھوک ہڑتال کو آج اکیسواں دن ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس دوران پاکستان کی مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے ایم ڈبلیو ایم کی قیادت سے ملاقاتوں میں ہمدردی کےاظہار کے ساتھ ہی انہیں اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری اور چند مرکزی عہدیدار شیعہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف بطور احتجاج پچھلے بیس دنوں سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اس دوران حکمراں جماعت مسلم لیگ ساتھ مذاکرات اور بات چیت بھی ہوتی رہی ہے تاہم تابحال ان مذاکرات کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوسکا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے قائدین کا کہنا ہے کہ مطالبات تسلیم ہونے تک بھوک ہڑتال جاری رہے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲